کھیالی بائی پاس اور دال بازار میں آپریشن 320کلو ناقص سرخ مرچ تلف
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ عظمیٰ شہزادی نے کھیالی بائی پاس سٹیٹ 2اور دال بازار میں آپریشن کرتے ہوئے 320کلو ناقص کھلی سرخ مرچ تلف کردی ۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سرخ مرچ کا سیمپل فیل ہونے پر کارروائی کی گئی، سرخ مرچ میں رنگ اور ممنوعہ اشیا کی ملاوٹ پائی گئی، سرخ مرچ کو دلکش پیکنگ لگا کر مختلف دکانوں پر فروخت کیا جانا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments