پٹرول کی قیمت کیساتھ روزانہ تنخواہ اور اجرت بڑھانے کا مطالبہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پٹرول کی قیمت میں اضافے کیساتھ ہی اشیائے خوردونوش کے نرخ بڑھ جاتے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ اگر پٹرول کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھائی جا سکتی ہے تو تنخواہوں اور اجرتوں میں بھی روزانہ اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments