وفاق ،پنجاب میں حکومت انقلابی تبدیلیاں لا رہی:اختر خان

وفاق ،پنجاب میں حکومت انقلابی تبدیلیاں لا رہی:اختر خان

عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود پارٹی قیادت ملکی ترقی کا مشن جاری رکھے گی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ایم پی اے چودھری اختر علی خاں نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب جیسے بڑے صوبے کو چلانے کی صلاحیت کو عملی طور پر ثابت کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک ہیں اور تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے ۔عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود پارٹی قیادت ملکی ترقی کا مشن کامیابی سے جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کئے ، آج بھی پارٹی کی قیادت ملکی معیشت کے استحکام، عوامی خوشحالی اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی سے متعلق عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی مرکوز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...