لیوی بھتہ ختم نہ ہوا تو فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہو گا:میاں لیاقت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے سینئر رہنما میاں لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی عوام کے لئے امید کی کرن ہے لیوی بھتہ کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا
اگر لیوی بھتہ ختم نہ ہوا تو فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہو گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کے حقوق کی محافظ ہے ، آج پاکستان کے مسائل پر کوئی بولنے والا نہیں ، صرف جماعت اسلامی نے ہی حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ،حکمرانوں نے عوامی مفادات کو نظر انداز کیا تو جماعت اسلامی ‘‘حکومت گراؤ، انقلاب لاؤ’’ تحریک چلانے پر مجبور ہو گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments