دھان کی کٹائی کیلئے تیاریاں ہارویسٹر مشینوں کی مرمت شروع

دھان کی کٹائی کیلئے تیاریاں   ہارویسٹر مشینوں کی مرمت شروع

تتلے عالی(نامہ نگار )دھان کی کٹائی کیلئے ہارویسٹر مشینوں کی مرمت شروع ہو گئی۔

سپر باسمتی،86،کائنات و دھان کی دیگر اقسام کی فصل کو سنہری بالیوں میں ڈھلنے کے بعدتیاری کی مرحلے میں داخل ہونے کے باعث تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں محنت کش طبقہ کی نئی دارنتیوں کی خریداری اور پرانی درانتیوں کو تیز کر انے کیلئے لوہار کی دکانوں سے رابطے شروع کر د ئیے جبکہ چھوٹی بڑی ہار ویسٹر مشینوں کی مرمت کیلئے ور کشاپوں میں پہنچا دی گئیں ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے دھان کی قسم86اور کائنات کی دوہفتوں تک کٹائی شروع ہو جائیگی جبکہ سپر باسمتی کی کٹائی اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...