گجرات :ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل

گجرات :ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل

ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،وفاقی اور صوبائی محکموں کے نمائندگان رکن ہونگے

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) حکومت پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے گجرات کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی کمیٹی میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر نمائندگان کو شامل کیا گیا جن میں حسین الٰہی، سالک حسین، نصیر احمد عباس ، راجہ اسلم خان، خالد جاوید اصغر گھُرال، عبداللہ وڑائچ، شافع حسین، سید مدد علی شاہ اور چودھری اعجاز احمد ،سابق ارکان اسمبلی چودھری عابد رضا ،نوابزادہ حیدر مہدی اور ندیم اصغر کائرہ بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر گجرات کمیٹی کے ایکس آفیشیو رکن و سیکرٹری جبکہ ڈی پی او گجرات ایکس آفیشیو رکن ہوں گے ۔ بجلی و گیس سے متعلق وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی نمائندگان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا مقصد عوامی فلاح و بہبود، سرکاری خدمات کی فراہمی، انتظامی امور، گورننس اور قانون و انتظام سے متعلق مسائل کا جائزہ لینا اور متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔کمیٹی ضرورت کے مطابق کسی بھی متعلقہ محکمے کو اجلاس میں طلب کر سکے گی، نئی کمیٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...