جم خانہ میں مبینہ بے ضابطگیاں، انکوائری رپورٹ نہ آ سکی
بغیر اشتہار بھرتیاں، بغیر ٹینڈر ڈویلپمنٹ کے کام اور فیس میں اضافے کے معاملات
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ جم خانہ کی مبینہ بے ضابطگیاں، انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ آ سکی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران سابق سیکرٹری جم خانہ کے دور سے متعلق متعدد معاملات زیرِ بحث آئے تھے جن میں مبینہ طور پر بغیر اخباری اشتہار بھرتیاں، بغیر ٹینڈر ڈویلپمنٹ کے کام اور ممبر شپ فیس میں اضافے کے بعد نئی ممبرشپ کے متعلق معاملات شامل تھے ۔ مبینہ طور پر یہ سوال بھی اٹھایا گیا تھا کہ ممبر شپ فیس میں اضافہ کرنے کے باوجود بعض افراد کو سابقہ کم فیس کے مطابق ممبرشپ کس بنیاد پر دی گئی،کیا اس حوالے سے کوئی باقاعدہ پالیسی، منظوری یا کابینہ کا فیصلہ موجود تھا اور اگر موجود تھا تو اس پر یکساں طور پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ اہم سوال یہ ہے کہ مذکورہ انکوائری کا حتمی نتیجہ کیا نکلا۔گوجرانوالہ جم خانہ کے انتظامی معاملات میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کردار بھی اہم ہوتا ہے اس لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مذکورہ مبینہ بے ضابطگیوں اور انکوائری کے نتائج سے متعلق کیا معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا ازسر نو جائزہ لیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments