کھلے مین ہولز کو ڈھانپنے ،تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں آوارہ کتوں سے عوامی تحفظ پربھی تبادلہ خیال
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تجاوزات کی روک تھام خاتمے ، پرائس کنٹرول، ریونیو خدمات کی فراہمی، ٹیکسز کی وصولی، شہر و ضلع میں خوبصورتی و تزئین و آرائش کی سکیموں، آوارہ کتوں سے عوامی تحفظ، کھلے گٹروں پرڈھکنوں کی تنصیب اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عوامی تحفظ کے امور پر خصوصی ہدایات دی گئیں جن میں کھلے مین ہولز کو ڈھانپنا، جاری خوبصورتی و ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی شکایات کے فوری ازالے ، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور شامل تھے ۔ اجلاس میں پارکس، گرین بیلٹس اور چوکوں چوراہوں کی تزئین و آرائش، خوبصورتی کے اقدامات پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب، پرائس کنٹرول اور خوبصورتی کے منصوبوں میں موثر نگرانی اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments