علی قاسم گیلانی کی محمود بشیرورک کے اہلخانہ سے ملاقات ،وفات پر تعزیت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما و سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک کی رہائش گاہ پر اہلخانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعائے خیر بھی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ محمود بشیر ورک کی وفات سے دلی صدمہ پہنچا ،وہ پارلیمانی کمیٹی میں چیئرمین تھے ،مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments