سبزی اور پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکا م
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔سبزیوں، گوشت اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہوگئیں۔سبزی وفروٹ منڈی سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی فرضی ریٹس کی لسٹیں جاری کرکے حکومت کے ارباب اختیار کو دھوکہ د یا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ضلعی انتظامیہ ڈنگ ٹپاؤ اور فوٹو سیشن بناؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے تمام ہسپتال سمیت تمام شعبہ جات میں نام نہاد کاکردگی کی تصاویر بنواکر اور بوگس اعداد وشمار دیکر وزیر اعلی سمیت حکومت کے اعلیٰ ارباب اختیارکو بے وقوف بنایاجارہاہے جبکہ ضلع بھر میں زمینی حقائق مختلف ہیں۔ ضلع بھر میں دودھ اورگوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، گوالے اور قصاب منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صاحبان کی کاروائیاں صرف چھوٹے دکانداروں تک محدود ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments