صفائی کے نظام میں غفلت برداشت نہیں :ڈی جی
دیہات میں خصوصی توجہ دی جا رہی :عمر جاوید ، سیالکوٹ میں انتظامات کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی پنجاب عمر جاوید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع، شہروں، دیہی علاقوں، گلی محلوں اور بازاروں میں صفائی کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ، عملے کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور عوامی ضروریات کے مطابق بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ کے دفتر کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کے مختلف انتظامی، مالی اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بالخصوص دیہات اور یونین کونسلز میں صفائی کے مؤثر انتظامات اور خدمات کی بہتری پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments