نبی پاک ؐ کا ذکر قیامت تک جاری رہے گا :رضا ثاقب
رحمت اللعالمین کی آمد سے جہالت کا خاتمہ،زندگیوں میں انقلاب آگیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ اﷲ نے اپنے محبو ب محمد مصطفی ؐ کا ذکر قیامت تک کیلئے بلند کردیا۔ ڈی سی کالونی رچنا بلاک میں واقع جامع مسجد حاجی گلاب دین کھوکھر میں محفل میلاد مصطفیٰ ؐ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں اﷲ کا ذکر وہاں محبوب مصطفی ؐ کا ذکر ہے ،نبی پاک ؐ کے ذکر کو کوئی فنا نہیں جب تمام مخلوق موت کی آغوش میں چلی جائیگی تب اﷲ خود محبوب ؐ کا ذکر فرمائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاک ؐ کا ذکر منبروں محرابوں میں قیامت تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ کائنات میں کوئی بھی لمحہ خالی نہ ہے جس میں حضور ؐ کا ذکر اور درود و سلام نہ پڑھا جاتا ہو تمام ساعتوں میں حضور ؐ کا ذکرجاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا یہ دنیا اربوں کی تعداد میں مشتمل ہے جبکہ حضور ؐ پر کھربوں کی تعداد میں درود و سلام پڑھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ نام محمد ؐ کی بڑی فضیلت ہے کہ جو جنت کے دروازوں محلوں حتیٰ کہ حوروں کی پیشانیوں پر نام محمد لکھا ہوا ہے نبی پاک ؐکی شان سب سے اعلیٰ ہے کہ اس شانوں والے محبوب کو رحمت اللعالمین بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا اور ہمیں اسکا امتی ہونے کا شرف عطا کیا جس نے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا جہالت کے دور خاتمہ کیا بچیوں عورتوں کو عزت وقار والا مقام دیا کہ اﷲ نے عورت کے قدموں تلے جنت رکھ دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments