لانگ مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں:عثمان ڈار
سیاسی مخالفین اور کارکنوں پر دباؤ کیلئے پولیس کارروائیوں کا سہارا لیا جا رہا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق مشیر برائے وزیراعظم امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ27ستمبر کے لانگ مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں27ستمبر کو ہونے والا لانگ مارچ عوام کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کی جدوجہد کا اہم مرحلہ ثابت ہوگا،موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور عوامی مسائل سے عدم توجہی کے باعث ملک کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،27ستمبر کا لانگ مارچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور حقیقی آزادی کیلئے ہے ،لانگ مارچ محض ایک سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ عوامی جذبات اور سیاسی مطالبات کے اظہار کا اہم موقع ثابت ہوگا،لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پنجاب میں سیاسی کشیدگی میں اضافے اور کارکنوں کے خلاف مبینہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ، لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکمرانوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور سیاسی مخالفین اور کارکنوں کو دباؤ میں لانے کیلئے پولیس کارروائیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدہداران اور کارکنان سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الطاف، سینئر نائب صدر آفتاب، سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر ،میاں اطہر راہی کے علاوہ کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments