ڈسکہ :بجلی کے لٹکتے ننگے بے ہنگم تار شہریوں کیلئے خطرہ

ڈسکہ :بجلی کے لٹکتے ننگے بے ہنگم تار شہریوں کیلئے خطرہ

گیپکو افسروں کے سیٹوں پر موجود نہ ہونے سے صارفین کے مسائل بڑھ گئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہرمیں بجلی کے لٹکتے ننگے تار شہریوں پر موت کا سا یہ بن کر منڈلانے لگے ، کھمبوں اور دیواروں کے ساتھ بندھے بے ترتیب ننگے تار غیر تربیت یافتہ عملے کی نشاندہی کرتے ہیں، صارفین نے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔گیپکو افسروں کے اپنی سیٹوں پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کے مسائل بڑھ گئے اور کوئی بھی کام بغیر سفارش کے نہ ہونے پر پریشان ہیں، افسرفون بھی اٹینڈ نہیں کرتے ، بوسیدہ تار تبدیل کرانے اور نئے میٹر لگوانے کیلئے شہری دفاتر میں جاتے ہیں تو افسر سیٹوں پر موجود ہی نہیں ہوتے اس کے علاوہ محکمہ سے ریٹائر ہونے والے اکثر ملازم نہ صرف گلیوں میں غیر قانونی طور پر تاروں سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں بلکہ کسی صارف کی لائٹ خراب ہونے پر اس کا کنکشن دوسرے ٹرانسفارمر کی سپلائی سے جوڑنے کے علاوہ دفتری مسائل کے حل کیلئے ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...