راہوالی:رشتہ سے انکار ،4افراد نے لڑکی کو اغواکر لیا

 راہوالی:رشتہ سے انکار ،4افراد نے لڑکی کو اغواکر لیا

ڈی سی کالونی رچنا بلاک سے لڑکی کو اغوا کیا گیا ،2افراد کیخلاف مقدمہ

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )رشتہ نہ دینے کی رنجش پر 4افراد نے محنت کش کی 14سالہ بیٹی اغوا کرلی۔ چک سادہ کلاں کے مشتاق نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے بھائی محمد اسحق اور 14سالہ بھتیجی (ک) بی بی کے ہمراہ ڈی سی کالونی راہوالی میں رچنا بلاک کے محمد علی چیمہ کے گھر دن 9بجے تنخواہ لینے آئے تو وہ بچی کو بیرونی گیٹ کے پاس بٹھا کر محمد علی چیمہ کے گھر چلے گئے ، تھوڑی دیر بعد واپس آئے تو ان کی بچی (ک )غائب تھی اس کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا ، محمد مشتاق نے کہا کہ ان کو قوی شبہ ہے کہ ان کی بھتیجی کو ملزموں اقبال اور افضال عرف لال سکنہ منڈی وار برٹن شیخوپورہ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرلیا کیوں کہ اس سے قبل ملزم مغویہ کا رشتہ مانگتے تھے انکار کرنے پر انہوں نے 14سالہ (ک) کو اغوا کرنے کی بھی دھمکی دی تھی جس پر پولیس نے چچا کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...