دھوکہ دہی کے مقدمہ میں پولیس ملازم کو 2 سال قید

دھوکہ دہی کے مقدمہ میں پولیس ملازم کو 2 سال قید

یوکے میں رہائش پذیر شفیق کی جائیداد کی دیکھ بھال کیلئے رقم لیکر ذاتی استعمال

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دھوکہ دہی کے مقدمے میں ملوث پولیس ملازم کو سول جج زنیرہ ظفر کی عدالت نے دو سا ل قید کی سزا سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق یو کے میں رہائش پذیر پاکستانی شہری شفیق مصطفی سے پولیس ملازم پاکستان میں اس کی پراپرٹی کی دیکھ بھال اور قانونی معاملات کے سلسلے میں رقم لیتا رہا،شفیق مصطفی کو پاکستان آنے پر معلوم ہوا کہ ملزم نے جو رقم جن امور کی مد میں لی اس رقم کو ملزم اپنے مصرف میں لے آیا، شہری شفیق مصطفی نے معروف قانون دان ابرار چیمہ کی معاونت سے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی کی کارروائی کی درخواست دی ، سول جج اسلام آباد زنیرہ ظفر کی عدالت میں کیس کی پیروی ابرار چیمہ آف آلو شدیو نے کی، عدالت نے قانونی تقاضوں کے مطابق ملزم کو دو سال کی سزا سنا دی۔ یاد رہے گزشتہ سال ابرار چیمہ نے سینئر صحافی،سماجی شخصیت ڈاکٹر سید رضا سلطان سے فراڈ کرنے والے ملزم سے معززعدالت کے ذریعے رقم ریکور کراکردی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...