کٹلری سیکٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے 2 ارب روپے مختص
پیشرفت خوش آئند ،پیدا واری صلاحیت اور برآمدات میں اضافہ ہو گا:صنعتکار
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب حکومت کی جانب سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کی آبادکاری اور مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے 2 ارب روپے کے کٹلری سیکٹر ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پروگرام پر پیشرفت کو مقامی صنعت نے تاریخی اور خوش آئند قرار دیا ۔ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جمال بھٹہ، چیئرپرسن کٹلری سیکٹورل کونسل مہر شکیل اعظم اور سابق چیئرمین و مینجنگ ڈائریکٹر پاک کٹلری کنسورشیم خالد مغل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائی وزیر صنعت شافع حسین سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب عمر مسعود مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الٰہی اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 15 ستمبر 2026 کے 138ویں بورڈ اجلاس میں 300 ارب روپے کے صنعتی ترقی و برآمدی پروگرام کے ساتھ کٹلری سیکٹر کیلئے علیحدہ 2 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجرا 10 سالہ ادارہ جاتی کوششوں کا اہم عملی مرحلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے جدید ٹیکنالوجی پیداوار برینڈنگ درآمدی متبادل اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ وژن 2030 کے تحت وزیرآباد کی عالمی شہرِ کٹلری شناخت مزید مضبوط ہوگی اور ایکسپورٹ اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments