ڈسکہ اورنواح میں بھکاریوں کی بھرمار ، شہری پریشان

ڈسکہ اورنواح میں بھکاریوں کی بھرمار ، شہری پریشان

گلی محلوں میں لاؤڈ سپیکر لگا کر بھیک مانگنا معمول بن گیا،کارروا ئی کا مطالبہ

ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر دیا، گلی محلوں میں لاؤڈ سپیکر لگا کر بھیک مانگنے کا سلسلہ معمول بن گیا جبکہ شاہراہوں، چوکوں اور اہم مقامات پر مصنوعی طور پر اپاہج اور معذور بننے والے افراد کی بڑی تعداد نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف گروہ منظم انداز میں بھیک مانگنے کا کاروبار کر رہے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بعض مقامات پر ٹریفک سگنلز اور چوکوں میں بھکاری گاڑیوں کے شیشے بجا کر شہریوں سے رقم طلب کرتے ہیں جبکہ گلی محلوں میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے بھیک مانگنے سے شہریوں کا سکون بھی متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام اور انسدادِ گداگری کے لیے قانون موجود ہے تاہم مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مسئلہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر اور مستقل کارروائی کی جائے اور گداگری کے سدباب کیلئے قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...