تتلے عالی:اہلیہ اور ساس پر تشدد ، 2 بھائیوں کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی:اہلیہ اور ساس پر تشدد ، 2 بھائیوں کیخلاف مقدمہ

یوسف کی دوسری شادی کے بعد شگفتہ میکے چلی گئی ، زبر دستی لیجانے کی کوشش

تتلے عالی(نامہ نگار )بیوی اور ساس کو گھر میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنانے والے دو بھائیوں سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔استغاثہ کے مطابق تتلے عالی کی بیوہ تاج بیگم نے اپنی بیٹی شگفتہ کی شادی 2012میں گوجرانوالہ اعوان چوک کے یوسف سے کی تھی اولاد نہ ہونے پر سسرال میں رنجش وکشیدگی پیدا ہو گئی خاوند نے گھر والوں کے دباؤ میں آکر2019میں پہلی بیوی کی رضا مندی کے بغیر دوسری شادی کرلی جس سے 3 بیٹے پیدا ہوئے ۔اس کے بعد گھر میں جھگڑے شروع ہوئے تو شگفتہ ایک ماہ قبل میکے آئی چند روز قبل رات9بجے یوسف اور اس کا بھائی زاہد شگفتہ کو لینے کیلئے آئے اور زبردستی گھسیٹ کر گھر سے باہر لے جانے کی کوشش کی مزاحمت پر بیوی اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنایا، اہل محلہ کے اکٹھا ہونے پر پہلے سے موجود دو موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر ملزم فرار ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...