گجرات:گرین بس میں خاتون کا فون چوری ، مسافروں کی تلاشی

 گجرات:گرین بس میں خاتون  کا فون چوری ، مسافروں کی تلاشی

گجرات(سٹی رپورٹر )جنرل بس سٹینڈ گجرات سے دولت نگر جانے والی گرین بس میں سوار خاتون کا قیمتی موبائل فون چوری ہوگیا خاتون نے 15پر کال کردی۔۔۔

 جس کے نتیجہ میں چوکی جٹووکل پولیس نے گرین بس کو سوئی گیس آفس کے قریب روک لیا اور بس میں موجود مرد مسافروں کی تلاشی لی جبکہ خواتین مسافروں کی تلاشی خاتون نے لی بس ایک گھنٹہ تک سٹاپ پر رکی رہی تاہم چوری شدہ موبائل فون کسی سے بھی برآمد نہ ہوسکا۔ بعد ازاں گرین بس منزل کی جانب روانہ ہوگئی اور گرین بس کے خواتین مرد مسافر ایک گھنٹہ تک ذلیل و خوار ہوتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...