کامونکے :جیب تراش گروہ متحرک ،وار داتوں میں اضافہ
سبزی منڈی ، لیڈی پارک اور مختلف مقامات پر موبائل فون چوری کی وار داتیں
کامونکے (تحصیل رپورٹر )سبزی منڈی میں جیب تراشوں نے شریف پورہ کے رہائشی سمیر کی جیب سے قیمتی موبائل فون نکال لیا۔ واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، دریں اثنا کامونکے میں جیب تراشی اور موبائل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر جیب تراش شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر متعدد وارداتوں کے باوجود ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی عمل میں نہیں آسکی۔
چند روز قبل لیڈی پارک کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ پولیس افسر وں کی موجودگی میں بھی جیب تراشوں نے متعدد شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس موقع پر سینئر صحافی میاں ریاست علی سمیت متعدد افراد کی جیبوں سے قیمتی موبائل فون نکال لئے گئے تھے ۔ شہریوں کے مطابق مذکورہ وارداتوں کو بھی کئی روز گزر چکے ہیں تاہم متاثرہ شہریوں کے موبائل فون نہیں مل سکے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف جیب تراشی کی پرانی وارداتوں کے ملزموں تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکے جبکہ دوسری جانب نئی وارداتیں سامنے آرہی ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جیب تراش گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کرائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments