کارپوریٹ کلاس میں بھی بزنس گروپ کا کلین سویپ

 کارپوریٹ کلاس میں بھی بزنس گروپ کا کلین سویپ

فاتح گروپ کے امیدواروں نے 426 پینل ووٹ لئے ،ون یونٹی 369 ووٹ لے سکا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے کارپوریٹ کلاس میں بھی بزنس گروپ کا کلین سویپ،15 کارپوریٹ کلاس کی نشستیں بھی ون یونٹی ویژن گروپ ہار گیا ،گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے 30 ایگزیکٹو ممبرز کی سیٹیں بزنس گروپ نے جیت لیں ۔ چیمبر کے کارپوریٹ کلاس کی سیٹوں پر 1096 ووٹوں میں سے 1024 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں پینل ووٹ 426 پینل ووٹ بزنس گروپ نے حاصل کرکے کلین سویپ کیا جبکہ ون یونٹی ویژن گروپ کے امیدوار 369 پینل ووٹ لے سکے ۔ اس سے قبل ایسوسی ایٹ کلاس کی بھی 15 نشستوں پر بزنس گروپ نے کلین سویپ کیا تھا ، اس طرح 30 ایگزیکٹو سیٹیں بزنس گروپ نے جیت لیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...