گجرات:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروا ئی تیز کرنے کا حکم

گجرات:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروا ئی تیز کرنے کا حکم

ڈی پی او فیصل شہزاد کی زیر صدارت انسداد کرائم میٹنگ ،افسروں کی شرکت

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر صدارت ڈی پی او کمپلیکس میں انسدادکرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد، اے ایس پی نجیب اﷲ ننگیالے ، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے افسر وں کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ڈی پی او نے افسر وں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی، تھانوں میں شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...