نوشہرہ ورکاں:ایم این اے اظہر قیوم کا پٹرول سبسڈی کیمپوں کا دورہ
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)چودھری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے نوشہرہ ورکاں اور تتلے عالی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائم پٹرول سبسڈی کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق پٹرول پر سبسڈی حقیقی مستحق افراد تک پہنچائی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے سبسڈی کے طریقہ کار اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔اظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ حکومتی ریلیف پروگرام کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments