گندم، آٹا مہنگا ہونے پر روٹی، نان کی قیمت میں اضافہ
تتلے عالی اور گردونواح میں روٹی 20 اور نان 35 روپے میں فروخت ہونے لگا
تتلے عالی(نامہ نگار)گندم،آٹا مہنگا ہونے پر تتلے عالی میں بھی نان بائیوں نے نان،روٹی کی قیمت بڑھا دی۔دودھ،گوشت،دالیں سبزی فروٹ بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ۔ گندم اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں نان بائیوں نے 80سے 90گرام کی پنجابی روٹی20روپے ،پشاوری روٹی،نان35روپے میں فروخت کرنا شروع کر دی ۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دودھ،دہی سرکاری ریٹ سے 60روپے زائد،چھوٹا گوشت فی کلو ایک ہزار روپے او ر بڑا گوشت500روپے زائد میں فروخت ہو رہا ہے ،دالیں،مصالحہ جات،سبزی فروٹ بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں ،پیرا فورس مقررہ نرخوں پر اشیا خورونوش کی فروخت پر عمل درآمد پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments