ن لیگ اور پی ٹی آئی سے عوام مایوس ہیں :رہنما پیپلز پارٹی
بلاول ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی طرف لے جاسکتے ہیں :ارشاد سندھو و دیگر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)بلاول بھٹو زرداری عظیم لیڈر اور محب وطن سیاستدان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے بہتر مستقبل اور خوشحال پاکستان کیلئے عوام کی نظریں بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کی طرف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری ارشاد اللہ سندھو نے بلاول بھٹو زرداری کی 38 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے ،تمام سیاسی جماعتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، موجودہ حالات میں واحد سیاسی جماعت پیپلزپارٹی اور لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں جو ملک کو مسا ئل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔ تقریب سے پیپلزپارٹی کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی 77طارق محمود مغل، سینئر رہنما بائو ایوب مہر ،چودھری مالک ورک ، ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ، محمد رضوان و نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments