ناقص سیوریج :ساروکی چیمہ کے داخلی راستے پر پانی جمع

ناقص سیوریج :ساروکی چیمہ کے داخلی راستے پر پانی جمع

غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہیدؒ کے مزار کے سامنے بھی صورتحال ابتر ، گزرنا محال

جامکے چٹھہ (نامہ نگار )ساروکی چیمہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام، داخلی راستے پر گندا پانی جمع ہو گیا،اس کے علاوہ خانکی روڈ ساروکی چیمہ میں ہی غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہیدؒ کے مزار کے سامنے کئی روز سے گندا پانی جمع ہے ، گزرنا محال ہو گیا ۔ ساروکی چیمہ میں نکاسی آب کا نظام ناقص ہونے کے باعث گندے پانی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ،مون سون کی بارشیں تواختتام کوپہنچ گئیں مگر ساروکی چیمہ کے داخلی راستوں اور خانکی روڈ کے مختلف مقامات پر کئی روز سے پانی جمع ہے۔

واضح رہے کہ ساروکی چیمہ میں خانکی روڈ پر ناموسِ رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہیدؒ کے مزار کے سامنے عرصہ دراز سے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث گند ے پانی نے جوہڑ کی شکل اختیار کر لی ۔گندے پانی کے باعث مزار پر آنے والے زائرین، راہگیروں، نمازیوں اور مقامی شہریوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا مسئلہ نیا نہیں بلکہ طویل عرصے سے موجود ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جمع گند ے پانی کا نکاس کیا جائے ، نالیوں اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی کرائی جائے تاکہ زائرین اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...