ڈپٹی کمشنر کا پسرور میں مراکز صحت ،تعلیمی اداروں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا پسرور میں مراکز صحت ،تعلیمی اداروں کا دورہ

سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر، ڈائلیسز یونٹ، میڈیکل وارڈز ، فارمیسی کا معا ئنہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے پسرور کا دورہ کیا اور گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پسرور میں طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پسرور سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر، ڈائلیسز یونٹ، میڈیکل وارڈز، او پی ڈی، فارمیسی اور ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور عملے کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات اور کلینک کے انتظامی امور کا معائنہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ نصیر زینت گرلز ہائی سکول بڈیانہ اور گورنمنٹ عائشہ گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں تعلیمی اداروں میں ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن (ECCE) رومز، کلاس رومز، پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور واش رومز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، تعلیمی ماحول اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو سہولیات کی بروقت فراہمی اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت بھی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...