وزیر آباد : ترقیاتی منصوبوں کے باعث سڑکوں پر کھدائی، توڑ پھوڑ، شہریوں کو مشکلات
مسلم روڈ، پیر مٹھا روڈ، جناح کالونی، ماڈل کالونی کے لنک روڈز، دھونکل روڈ، کالج روڈ پر گردو غبار اور کیچڑ کے با عث گزرنا محال ،کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر،صفائی اورنالوں کی ڈی سلٹنگ مشکل
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم روڈ، پیر مٹھا روڈ، جناح کالونی، ماڈل کالونی کے لنک روڈز، دھونکل روڈ، کالج روڈ سمیت شہر کی متعدد اہم سڑکیں اور گلیاں مختلف تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئیں۔ پہلے سے تعمیر شدہ سڑکوں کو مختلف مقامات پر ادھیڑنے کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار کا عملہ یا تو کام ہی نہیں کر رہا اور اگر کہیں کام ہو رہا ہے تو انتہائی سست روی کا شکار ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، متعدد علاقوں میں سڑکیں کھودنے کے باعث جگہ جگہ گڑھے بن گئے جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار راستوں پر گردوغبار اور کیچڑ کے باعث شہریوں، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ ستھرا پنجاب اور واسا کو صفائی اور نالوں کی ڈی سیلٹنگ میں مشکلات پیش آ رہی ہیں بعض مقامات پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں توڑ کر کام ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیداروں سے جواب طلبی کی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments