کلاسکے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،متعدد د کانیں سیل ، تھڑے مسمار

کلاسکے میں تجاوزات کے خلاف  آپریشن ،متعدد د کانیں سیل ، تھڑے مسمار

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرکلاسکے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،متعدد د کانات سیل، چند پختہ تھڑے مسمار کر دئیے گئے ، ریڑھی بان اور رکشہ مافیا بدستور برقرار ہیں ،

درجنوں دکان مالکان نے آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات کھڑی کر دیں ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان اشرف اور یونین کونسل سیکرٹری تنویر ریاض نے تجاوزات کو ختم کر انے کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا چند د کانوں کو سیل کرنے کے ساتھ متعدد د کانوں کے پختہ تھرے بھی تڑوا دئیے ،تاجر براداری کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات اٹھانے کیلئے وقت مانگ لیا گیا جس پرعدنان اشرف آپریشن چھوڑ کر چلے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...