سٹی فلائی اوور کے نیچے ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کی ہدایت

سٹی فلائی اوور کے نیچے ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کی ہدایت

ڈی سی کا سیالکوٹی پھاٹک، آٹو و موٹر سائیکل مارکیٹ کا دورہ ،ترقیاتی کا موں کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، تجاوزات، شہری سہولیات، تزئین و آرائش اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹی پھاٹک، آٹو و موٹر سائیکل مارکیٹ، ریلوے لائن اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹی پھاٹک سٹی فلائی اوور کے نیچے موجود خالی جگہ کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر ماڈل رکشہ سٹینڈ قائم کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور میونسپل کارپوریشن حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے تحصیل آفس روڈ، سیالکوٹی پھاٹک اور موٹر سائیکل مارکیٹ پل کے اطراف تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کام مکمل کرنے ، مناسب مقامات پر شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بنچز نصب کرنے اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ فیضان مدینہ مرکز، گیب چوک، پڑاؤ روڈ، بخاری روڈ اور شیخوپورہ موڑ پر جاری سیوریج سکیم کا بھی دورہ کیا اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...