واسا گجرات کا واجبات وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے پرغور

 واسا گجرات کا واجبات وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے پرغور

ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس ، میگا منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ بھی جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )واسا ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر کاشان حفیظ بٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں واسا کی 9 ماہ کے دوران مجموعی کارکردگی، شہر بھر میں نکاسی آب و سیوریج کے نظام کی موجودہ صورتحال، فیلڈ آپریشنز، شہری شکایات کے ازالے ، درپیش انتظامی و تکنیکی چیلنجز، ریونیو اور بلوں کی مد میں ہونے والی ریکوری سمیت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری میگا منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی کارکردگی، فیلڈ میں جاری آپریشنز اور شہریوں کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ریونیو ریکوری کے نظام کو مزیدبہتر بنانے اور واجبات کی وصولی کیلئے فیلڈ سطح پر اقدامات تیز کرنے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ،شہر بھرمیں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سیوریج منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...