ہملٹن روڈ کی تعمیر نو شروع، اگلے ہفتے تک تکمیل کا ہدف مقرر

ہملٹن روڈ کی تعمیر نو شروع، اگلے ہفتے تک تکمیل کا ہدف مقرر

ڈپٹی کمشنر کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے ، صفائی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں کی بحالی، جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دہائیوں سے خستہ حال ہملٹن روڈ کی تعمیر نو کا معائنہ کرتے ہوئے اسے اگلے ہفتے تک جدید اور معیاری شاہراہ میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا اور جاری ترقیاتی کام تین شفٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس سکول ریلوے پھاٹک روڈ، شمسی چوک، ڈی سی روڈ، ہملٹن روڈ، کمشنر روڈ، سیالکوٹ روڈ، پکا فتومنڈ چوک، جناح روڈ، گلزار کالونی اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بیٹ پلان کے مطابق صفائی، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی اور مختلف شاہراہوں پر جاری بحالی کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار اور معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ، فتومنڈ چوک اور جناح روڈ پر واسا کی جانب سے سیوریج پائپ لائنیں بچھانے کے بعد سڑکوں کی بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...