گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان :ایس اے حمید
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سابق مشیر چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس اور سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
صنعتی شہر میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، گاڑیوں اور گردوغبار پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے سے شہریوں کی صحت خطرات سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی سانس، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے ، لیکن حکومت ہر سال سموگ کے موسم میں عارضی اقدامات کرکے اپنی ذمہ داری پوری سمجھ لیتی ہے ۔ آلودگی کے خاتمے کے لیے مستقل اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ، تاہم شجرکاری، شہری جنگلات اور گرین بیلٹس کے فروغ پر مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ایس اے حمید نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے سال بھر مؤثر اقدامات کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments