حافظ آباد میں فیکٹری ملازمین کی بس الٹ گئی، تین افراد زخمی
حافظ آباد (نامہ نگار) گاؤں کوٹ نکّہ، پنڈی بھٹیاں کے قریب سی بی ایل فیکٹری کے ملازمین کی بس الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میں عمیر، محمد علی اور محمد اکبر زخمی ہوئے ، جن کا تعلق سانگلہ ہل سے ہے ۔ خوش قسمتی سے بس میں سوار دیگر تمام افراد محفوظ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments