امانت میں خیانت اور بوگس چیک دینے پر مقدمات، ایک ملزم گرفتار
ڈسکہ (نامہ نگار) امانت میں خیانت اور کاروباری لین دین کے دوران مبینہ طور پر بوگس چیک دینے کے الزامات پر پولیس نے مقدمات درج کر لیے ، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بمبانوالہ کے علاقے کوٹ جنڈو کے محمد وارث نے پولیس کو بتایا کہ عبدالرحمن اور شوکت گجر نے ان سے بھینس خریدی اور رقم میں سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے بطور امانت رکھے ، جو اب واپس کرنے سے انکاری ہیں۔ تھانہ موترہ کے علاقے سٹی ہاؤسنگ گھوئینکی کے زاہد محمود گھمن کو ملزم محمد شہباز نے شٹرنگ کے سامان کی مد میں 32 لاکھ 67 ہزار روپے کا چیک دیا۔، جبکہ موضع آڈھا کے ناصر عباس کو رقم کے لین دین کے سلسلے میں چار لاکھ روپے کا چیک دیا۔ دونوں چیک مقررہ تاریخ پر بینک میں پیش کیے جانے کے باوجود کیش نہ ہو سکے ۔ ملزم محمد شہباز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments