پرالی جلانے کا سلسلہ شروع، سموگ کے خطرات بڑھنے کا خدشہ

 پرالی جلانے کا سلسلہ شروع، سموگ کے خطرات بڑھنے کا خدشہ

پرالی جلانے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں :عوامی حلقے

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد بعض کسانوں نے کھیتوں میں باقی ماندہ پرالی جلانا شروع کر دی، جس سے فضائی آلودگی اور سموگ کے خطرات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ پرالی جلانے سے اٹھنے والا دھواں ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد بعض کسان اگلی فصل کی کاشت کے لیے کھیت تیار کرنے کی غرض سے پرالی کو آگ لگا رہے ہیں۔ اس عمل سے فضا میں دھوئیں اور مضر ذرات کی مقدار بڑھ سکتی ہے ، جو موسم کی تبدیلی کے دوران سموگ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ سموگ کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور دیگر طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، جبکہ حدِ نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔عوامی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ پرالی جلانے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے ماحول دوست طریقوں سے آگاہ کیا جائے ، تاکہ زرعی سرگرمیاں متاثر کیے بغیر فضائی آلودگی میں اضافے کو روکا جا سکے ۔ سموگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بروقت اقدامات ضروری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...