گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے ، 4ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے ، 4ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے واقعات کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں اور مبینہ مقابلوں کے دوران چار ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈویژنل ایس پیز سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سوہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم محمد منیر کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی ہوا۔ اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے راہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم شرجیل اسحاق عرف باؤ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناکے پر چیکنگ کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہوا۔ اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے 11 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم ذوالکفل محبوب کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناکہ بندی کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہوا۔ اس کے قبضے سے واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔تھانہ صدر کامونکی پولیس نے بھی ریکارڈ یافتہ ملزم ذیشان کو ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ایک نامعلوم ساتھی فرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...