بصارت سے محروم طالبہ کی آرٹس گروپ میں تیسری پو زیشن
انٹر پارٹ ون میں 600سے 552نمبر لئے ، زینت کی کامیابی غیر معمولی قرار
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن راہوالی کی ہونہار طالبہ زینت نے بصارت سے محرومی کے باوجود غیر معمولی محنت، عزم اور حوصلے سے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں 600میں سے 552نمبر حاصل کر کے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ طالبہ نے پروفیسر بننے کے عزم کا اظہار کیا ۔ چیئرپرسن بورڈ انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے کہا کہ اگرچہ بورڈ گیارہویں جماعت کے امتحانات میں پوزیشنز کا اعلان نہیں کرتا تاہم زینت کی غیر معمولی کامیابی کے پیش نظر پوزیشن کا اعلان کیا گیا تاکہ اس کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور دوسرے طلبہ کو بھی محنت اور عزم کا پیغام ملے ۔چیئرپرسن بورڈ نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے بھی زینت کی ٹیلی فون پر بات کرائی۔ صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعلیٰ اور وہ خود طالبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زینت کو کیش پرائز اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے ساتھ آئندہ تعلیم میں بھی معاونت کی جائیگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments