نوشہرہ ورکاں:تحصیل ہسپتال کے متعدد ڈاکٹر غیر حاضر
بعض کی حاضری رجسٹر میں چھٹی درج لیکن در خواست پیش نہ کی جاسکیں اسسٹنٹ کمشنر کی ایم ایس کو غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروا ئی کی ہدایت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر انجم الثاقب، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر ثنا فاطمہ، ڈاکٹر ضیا جمیل، ڈینٹل ٹیکنیشن ظفر بلال اور ٹیوب ویل آپریٹر آصف غیر حاضر پائے گئے ۔ ڈاکٹر ماریہ، ہیڈ نرس رضیہ نذیر اور سٹاف ممبر ثمرہ رانی کی حاضری رجسٹر میں چھٹی درج تھی تاہم چھٹیوں کی درخواستیں پیش نہ کئے جانے پر ان کی بھی غیر حاضری درج کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر اقرا کی ایوننگ شفٹ میں ڈیوٹی ہونے کے باوجود گزشتہ چار روز سے حاضری درج نہ کئے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کی حاضری درست طور پر درج کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے اور ہسپتال کی بہتری کیلئے غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے ہسپتال کے لان کی حالت بہتر بنانے ، ایمرجنسی میں شفٹ کی تبدیلی کے وقت اگلی شفٹ کے عملے کی آمد یقینی بنانے اور ہیلپ ڈیسک پر 24 گھنٹے ملازم کی موجودگی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments