کبڈی ورلڈ کپ ظہورالٰہی سٹیڈیم میں ہوگا :شافع حسین

 کبڈی ورلڈ کپ ظہورالٰہی سٹیڈیم میں ہوگا :شافع حسین

صدر گجرات کبڈی ایسوسی ایشن طاہرانور کی شجاعت حسین اور شافع سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر )مسلم لیگ کے مرکزی صدرسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، صوبائی وزیر شافع حسین سے ظہورالٰہی ہا ئوس لاہورمیں صدرکبڈی ایسوسی ایشن گجرات حاجی طاہرانور، مسلم لیگی رہنما حیدرطاہرنے ملاقات کی، اس موقع پر ترقیاتی کاموں، ظہورالٰہی کبڈی ورلڈ کپ،رحمانیہ تا ساہنوال سروس روڈ تعمیراتی کاموں سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔طاہر انور نے گجرات میں کبڈی ورلڈ کپ کے حوالے سے بتایاکہ ظہورالٰہی سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کاکام شروع کرادیا ،امسال شہریوں کوبہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی، شافع حسین نے صدرکبڈی ایسوسی ایشن گجرات حاجی طاہرانور، حیدرطاہرکی پارٹی خدمات کوسراہا اورکہاکہ ظہورالٰہی سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ منعقد ہوگا ، انتظامات کوحتمی شکل دی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...