ڈسکہ :جرائم میں اضافہ‘رات کے وقت سڑکوں پر لوٹ مار
سکو ل و کالجز جانیوالے طلبا و طالبات نشے کی عادت میں مبتلا ہونے لگے
موترہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں کی حدود میں جرائم کی صورتحال میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔ سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں سٹی ’صدر’موترہ’ستراہ اور بمبانوالہ میں کی حدود میں ڈکیتی و راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ،شکایات کرنے کے باوجود پولیس بروقت کارروائی نہیں کررہی، مذکورہ علاقوں میں نوجوان سرعام نشہ کرتے دکھائی دیتے ہیں جس سے سکو ل و کالجز جانیوالے طلبا و طالبات اس عادت کا شکار ہورہے ہیں موسم تبدیل ہونے پررات کے اوقات میں مختلف مقامات پرجرائم پیشہ عناصر راستہ روک کر شہریوں سے لوٹ مار بھی کررہے ہیں علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments