راہوالی :کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ ، باپ بیٹا گرفتار

راہوالی :کروڑوں روپے کا  مبینہ فراڈ ، باپ بیٹا گرفتار

راہوالی کینٹ (نامہ نگار )پراپرٹی اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے کے الزام میں ہمایوں خان اور اس کے بیٹے ارحم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کینٹ کے رہائشی حافظ رضا مصطفی چیمہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے مالی فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ۔ مدعی کے مطابق ملزموں نے پراپرٹی اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر رقم حاصل کی جس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچا اور مقدمہ درج کرایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...