گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پلانٹیشن سے خوبصورتی اور ماحول میں بہتری
تتلے عالی(نامہ نگار)گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پلانٹیشن سے خوبصورتی اور ماحول میں بہتری آنے لگی ۔
گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی از سر نوتعمیر کے دوران ہزاروں درخت کاٹ کر فروخت کر د ئیے گئے تھے ،سڑک کی تعمیر ہونے کے ساتھ ہی 3 سال قبل محکمہ جنگلات کی جانب سے کھیالی بائی پاس سے شیخوپورہ تک مختلف اقسام کے 70ہزار پودے لگائے گئے تھے جو درخت بننے لگے ہیں ۔نوشہرہ ورکاں کے فاریسٹ انچارج محمد رضوان،انسپکٹر رانا نذیر حسین نے بتایا کہ پودے حکومت پنجاب کی ماحول دوست پالیسی کا خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments