پانی پینے کا بہانہ ،2عورتیں گھر سے 50لاکھ کا سونا لیکر رفو چکر

پانی پینے کا بہانہ ،2عورتیں گھر سے 50لاکھ کا سونا لیکر رفو چکر

پنڈی بھٹیاں لاہور روڈ پر واقع سعودیہ پلٹ شہری کے گھر دن دہاڑے وار دات

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )لاہور روڈ پر واقع ہائوسنگ کالونی میں رہائش پذیر سعودیہ پلٹ شہری کے گھر سے دن دہاڑے پانی پینے کے بہانے آنے والی دو عورتیں 50لاکھ روپے کا سونا چرا کر لے گئیں ۔ شہری بیوی اور بچوں کے ہمراہ دوا لینے گیا ہوا تھا اور گھر میں ان کے بزرگ والد موجود تھے کہ دو عورتیں داخل ہوئیں اور پانی پینے کا کہا جس پر بزرگ شہری نے کہا کہ پی لیں وہ کمرے میں داخل ہو کر الماری میں رکھا 50لاکھ روپے کا سونا چرا کر لے گئیں ،اہلخانہ کے دیگر افراد واپس آئے تو کمرے میں سامان بکھرا ہوا اور سونا غائب تھا، پولیس نے موقع دیکھ کر مقدمہ درج کرلیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں عورتوں کے داخل ہونے اور باہر نکلنے کی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ عورتیں گھر سے نکلتے ہوئے تیز تیز قدموں سے جا رہی ہیں لیکن سوسائٹی کے کیمرے خراب ہو نے سے سوسائٹی سے نکلنے کی فوٹیج نہ بن سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...