کیا حکمران فرانس جیسا منظر دیکھنا چاہتے ہیں :ڈاکٹر طارق

کیا حکمران فرانس جیسا منظر دیکھنا چاہتے ہیں :ڈاکٹر طارق

پٹرول پر 125روپے فی لٹر لیوی کی وصولی ظلم ہے :گجرات میں خطاب

گجرات(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ضلع گجرات میں پٹر ول پر اضافی لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ایک دن کے نوٹس پر ملک کے 150 شہروں میں احتجاجی دھرنے د ئیے جا رہے ہیں ، یہ تحریک 4 صوبوں سے شروع ہو کر 40 شہروں اور اب 100 سے زائد شہروں تک پھیل چکی ہے ۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ جب قافلہ ملتان پہنچا تھا تو وزیراعظم شہباز شریف نے براہ راست حافظ نعیم الرحمن کو کال کر کے کہا تھا کہ وہ ملک سے باہر ہیں، دھرنے کو عارضی طور پر ملتان میں روک دیا جائے ، واپسی پر مذاکرات کریں گے اور پٹر ول لیوی میں جو ریلیف ہو سکا دیں گے ۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ہمارے 40دن کے دھرنے بھی دیکھے‘ 150شہروں کا احتجاج بھی دیکھا ، کیا تم فرانس جیسا منظر دیکھنا چاہتے ہو ، فرانس جیسا مہذب ملک جہاں حکومتیں عوام کے چھوٹے احتجاج سے متاثر ہوتی تھیں، آج وہاں عوام باہر نکلے ہیں اور حکومتیں کنٹرول نہیں کرپا رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پٹر ول پر 125 روپے فی لٹر لیوی / بھتہ وصول کر رہی ہے جو ظلم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...