آئی جی کا تمام پولیس افسر وں کو گشت میں اضافے کا حکم

 آئی جی کا تمام پولیس افسر وں کو گشت میں اضافے کا حکم

ریجنل آفیسر متعلقہ تھانوں کی حدود میں ہونیوالی پٹرولنگ کی خود نگرانی کرینگے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم نے تمام پولیس افسر وں کو گشت میں اضافے کا حکم دے دیا،ریجنل افسر اور ضلعی افسر خود گشت کریں گے اور اپنے متعلقہ تھانوں کی حدود میں ہونے والی پٹرولنگ کی مانیٹرنگ خود کریں گے ۔اسی سلسلہ میں ریجنل آفیسر گوجرانوالہ ایس پی میاں معظم علی نے خود پٹرولنگ کی اور دو پٹرولنگ چوکیوں کا دورہ کیا ،چوکیوں میں ملازمین کی حاضری چیک کی گئی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول ایس پی میاں معظم علی کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے واضح احکامات کی روشنی میں اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہدایات کے تحت رات کے وقت پٹرولنگ ٹیموں کو اسی طرح وقتا فوقتاً اچانک چیک کیا جاتا رہے گا تاکہ ڈیوٹی سر انجام دینے میں کسی قسم کی سستی نہ پائی جائے اور سڑکوں کے اوپر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...