لالہ موسیٰ :ٹریفک حادثات ،کمسن بچی جاں بحق ،ایک شخص شدیدزخمی
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )ٹریفک حادثات میں بچی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدیدزخمی ہو گیا ۔
سیکریالی کنجاہ روڈ پر کیری ڈبہ کی زد میں آ کر گھر کے سامنے کھیلتی 8سالہ بچی شدیدزخمی ہو نے سے موقع پر دم توڑ گئی، حادثے کی وجہ رانگ سائیڈ اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ، گاڑی کے دروازے توڑ کر ڈرائیور کو نکالاگیا ۔ دوسرے واقعہ میں ڈنگہ گجرات روڈ پر واقع گاؤں چیچیاں کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی اور فرار ہو گیا ، حادثے میں موٹرسائیکل سوارقمر سکنہ چکوڑی بھیلوال شدید زخمی ہو گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments