پسرور روڈ پر گرین بیلٹس میں کوڑا دانوں کی فوری مرمت کی ہدایت

پسرور روڈ پر گرین بیلٹس میں کوڑا  دانوں کی فوری مرمت کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح پسرور روڈ پر واقع گاؤں شیخ رجادہ، وحدت کالونی کی مختلف گلیوں اور سیٹلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ (فیشن ایونیو)کا دورہ کیا

 ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن، نالیوں کی ڈیسلٹنگ، گھر گھر ویسٹ کلیکشن، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ پسرور روڈ کی گرین بیلٹس میں نصب ماڈل کوڑا دانوں کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی جبکہ وحدت کالونی میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...