پو لیس مقابلہ ‘ ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)علاقہ تھانہ کھیالی میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران راہزنی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس نے ملزم سے منشیات اور ٹمپرڈ شدہ جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزم عبدالرحمن راہزنی، چوری اور منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس ناکہ پر چیکنگ کے دوران فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا جسے دبوچ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments